Duration 1:5

کوٹلہ ارب علی خان تھانہ صدرگجرات پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب2رکنی گینگ گرفتار 美國

137 watched
0
3
Published 14 Sep 2021

کوٹلہ ارب علی خان تھانہ صدر گجرات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب2رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا 4عددموٹرسائیکل اور1عددلوڈرکشہ برآمد ڈی پی او عمر سلامت نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات SIمجاہد عباس اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔کاشف عرف کاشو ولد منیر احمد سکنہ سوک کلاں 2۔محمد عرفان ولد محمد رمضان سکنہ گوجرانوالہ شامل ہیں۔ملزمان تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سمیت شہرکے مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے،ملزمان نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جن کے قبضہ سے1عددلوڈر رکشہ اور4عدد موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Category

Show more

Comments - 0